کشمیری عوام کے حق خودارادیت تک جدوجہد جاری رہے گی،رئیس الاحرار کی برسی کے موقع پر وزیر اطلاعات سردار فہیم ربانی کا پیغام

مظفر آباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات،قانون، انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی نے رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ رئیس الاحرار کی مسلمانان کشمیر کے لیے بڑی خدمات ہیں انہوں نے کہاکہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے رئیس الاحرار کو کشمیر میں اپنا نمائندہ مقرر کرتے ہوئے ریاست میں اپنا جانشین مقرر کیا تھا اور وہ رئیس الاحرار سے رابطے میں رہتے تھے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ کشمیر کے مسلمانوں میں سیاسی بیدار ی پیدا کرنے میں جہاں بہت سی کشمیری شخصیات شامل رہیں وہاں چوہدری غلام عباس کو ان کے قائد کی حیثیت حاصل رہی۔انہو ں نے کہاکہ آج ان کی برسی کی موقع پر تمام کشمیری قیادت اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ جدوجہد آزادی کشمیر اسوقت تک جاری رہے گی جب تک کشمیری عوام حق خود ارادیت کے ذریعے الحاق پاکستان کی منزل حاصل نہیں کرلیتے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں