کون کونسا وزیر وزیراعظم بننے کی خواہش رکھتا ہے؟ فیصل واوڈا کھل کر بول پڑے، منافق قرار دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم بننے کا شوق رکھنے والے دو یا تین وزراء منافق ہوسکتے ہیں۔ منافق وزراء میں سے ایک وزیر تو نمبر 3 پر آ گیا ہے، باقی جو اپنی خواہش رکھتے ہیں ان کو جان لینا چاہیے کہ اللہ کے بعد ان کی شناخت پی ٹی آئی کا جھنڈا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی صفوں میں ایک، دو یا تین وزراء ایسے ہیں جو منافقت سے کام لے رہے ہیں۔

فیصل واوڈا نے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم بننے کی خواہش رکھنے والے ایک وزیر تو اب تیسرے نمبر پر آ چکے ہیں جبکہ باقی جن میں وزیر اعظم بننے کی خواہش ہے ان کو جان لینا چاہیے کہ اللہ کے بعد ان کی شناخت پی ٹی آئی کا جھنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ عمران خان کا ہے۔ عمران خان کے علاوہ وزیر اعظم بننے کی خواہش رکھنے والے نہ کبھی لیڈر تھے، نہ ہیں اور نہ ہی کبھی بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو نہ کوئی لیڈر سمجھتا تھا نہ اب سمجھتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنی گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو منافقوں کا علم ہے، میں انہیں کچھ نام بھی دے چکا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close