پاکستانی دھوپ کو ترسیں گے، ملک بھر میں بادلوں کا راج ہو گا، محکمہ موسمیات کی کپکپادینے والی پیشنگوئی آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)21 سے 24 دسمبر کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل چھائے رہیںگے ۔سندھ سمیت پنجاب بلوچستان میں کہیں کہیں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی خیبرپختونخواہ میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے امکانات ہیں 22 سے 25 دسمبر کے دوران بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔

تاہم کشمیر ،سیالکوٹ اور مری میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کشمیر:کوٹلی 01،پنجاب:سیالکوٹ01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: گوپس منفی16، لہہ منفی 14، قلات منفی 12، کالام ،سکردومنفی 09،کوئٹہ،گلگت،استور منفی 08،ہنزہ منفی 06،دیر،ژوب منفی 05 ، مالم جبہ، بگروٹ،چترال،دروش،پاراچنار منفی04،کاکول منفی03، سری نگر منفی 02، کاکول،میرکھانی منفی02،لوئیردیر،سیدوشریف،گڑھی دوپٹہ اور مری میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close