بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہو گا، وزیر اعظم آزاد کشمیر کا بلدیاتی انتخاب کے لیے اجلاس سے خطاب

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی زیر صدارت بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس۔ اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئے اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان، سیکرٹری قانون ارشاد قریشی، سیکرٹری بلدیات اعجاز احمدخان ودیگر متعلقین نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے حوالہ سے قانونی و مالیاتی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہاکہ بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہو گا اور لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے اور ترقیاتی عمل بھی تیز ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں گزشتہ تین دہائیوں سے بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے جس کی وجہ سے لوگوں کے مسائل حل نہیں کیے جا سکے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق عام آدمی کو بلدیاتی الیکشن کے ذریعے اقتدار میں شامل کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close