مسلم لیگ (ن)بازی لے گئی، حلقہ پی پی 206میں ضمنی انتخابات، 20پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج آگئے

خانیوال ( پی این آئی ) خانیوال میں پی پی 206 میں ضمنی انتخاب کےغیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ا ب تک موصول ہونے والے 20 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رانا محمد سلیم چار ہزار740 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی نورین نشاط ڈاہا تین ہزار537 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہا۔.

حلقے میں 183 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔خانیوال کے حلقہ پی پی 206 میں مجموعی طور پر دو لاکھ 30 ہزار 698 افراد رائے دہی کا حق رکھتے ہیں ، بد نظمی سے بچنے اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ہر پولنگ سٹیشن پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی سکیورٹی کا فریضہ سرانجام دیتے رہے۔پولنگ سٹیشنوں پر پولیس کیساتھ رینجرز کی تعیناتی الیکشن کمیشن کی درخواست پر کی گئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کسی بھی قسم کی کشیدگی سے بچنے کیلئے رینجرز کی خدمات حاصل کی گئیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close