این سی او سی اور وزارتِ تعلیم میں اختلافات،تعلیمی اداروں میں چھُٹیاں کب ہوں گی؟ وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی ) وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ دسمبر کے آخری اور جنوری کے پہلے ہفتے میں چھٹیاں ہوں گی، اس کا فیصلہ کل یا پرسوں آ جائے گا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ این سی او سی چاہتا ہے سکول کھلے رہیں تاکہ ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہو سکے جب کہ ہم نے سلیبس کورکرنے کے لیے سوچا تھا رواں سال چھٹیاں کم کریں۔

شفقت محمود نے کہا کہ نہیں چاہتے کہ طلباایکویلنس کے لیے دفاتر کے چکر کاٹتے رہیں، ڈگریوں کی ایکویلنس کرانے کا سارا عمل ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے، کیوآرکوڈ سے طلبا تعلیمی اداروں کو مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں