تین روز کیلئے موبائل سروس بند، وفاقی حکومت نے شہریو ں کو پریشان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت نے تنظیم تعاون اسلامی(او آئی سی) وزرائے خارجہ اجلاس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں تین روز کیلئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے کل سے تین روز کیلئے اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، موبائل فون سروس 17، 18 اور 19 دسمبر کو بند رہے گی، اس حوالے سے وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی آئی) کو احکامات جاری کردیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کے ہونے والے اہم اجلاس کے پیش نظر کیا گیا ہے،وزارت خارجہ نے 20 دسمبر کو اسلام آباد میں عام تعطیل کی بھی سفارش کی ہے، چھٹی کا مقصد وی آئی پی موومنٹ کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو ممکن بنانا ہے۔واضح رہے پاکستان 19 دسمبر کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی اسلام آباد میں میزبانی کرے گا، پاکستان نے امریکہ، روس، چین، فرانس، برطانیہ، جرمنی، جاپان، کینیڈا اور آسٹریلیا کو شرکت کی دعوت دی ہے جبکہ ہم افغانستان کے اعلی سطح کے نمائندوں کو بھی بلایا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close