خاتون پروفیسر نے شہباز گل سے پی ایچ ڈی کی ڈگری وصول کرنے سے انکار کر دیا

لاہور (پی این آئی) پی ایچ ڈی کرنے والی خاتون پروفیسر نے اپنی زندگی بھر کی محنت کے نتیجے میں حاصل ہونے والی ڈگری شہباز گل کے ہاتھوں وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ خاتون پروفیسر سے منسوب ٹویٹر ہینڈل پر جاری کیے گئے پیغام میں خاتون پروفیسر نے کہا ہے کہ وہ شہباز گل کو اس قابل نہیں سمجھتیں کہ وہ پی ایچ ڈی کی ڈگری ان کے ہاتھ سے وصول کریں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن میں خاتون پروفیسرنے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہبازگِل سے ڈگری لینے سے انکار کردیا ہے

۔ لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن میں سمن آباد کالج کی خاتون پروفیسر کا نام پکارا گیا مگر وہ اسٹیج پر نہیں آئیں۔ اس حوالے سے صحافی نے شہباز گل سے سوال کیا کہ خاتون پروفیسر نے ٹوئٹ کے ذریعے آپ سے ڈگری لینے سے انکار کیا ہے؟ اس پر ان کا کہنا تھاکہ ملک میں جمہوریت ہے اور ہر ایک کو حق حاصل ہے۔ اس حوالے سے کالج پرنسپل کا کہنا تھا کہ خاتون پروفیسر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کیا گیا، خاتون پروفیسر نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close