پاکستان پھر لرز اُٹھا، شدید زلزلے کے جھٹکے، عوام گھروں سے باہر نکل آئی

مانسہرہ (پی این آئی) بالا کوٹ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بالا کوٹ کے علاوہ وادی کاغان میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت تین اعشاریہ چھ ریکارڈ ہوئی ۔ زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر زیر زمین اور اس کا مرکز جنوب مغربی کشمیر کا علاقہ تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں