مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی، فیاض چوہان مٹھائی لے کرپہنچ گئے

اسلام آباد(پی این آئی )صوبائی وزیر پنجاب برائے جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کیلئے مٹھائی لے کر اسمبلی پہنچ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق فیاض چوہان نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ آپ مٹھائی کیوں لائے ہیں اور آپ خوش دکھائی دے رہے ہیں؟وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ

بنیادی طور پر بیگم صفدر اعوان کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں اُن کی ترجمان عظمیٰ بخاری صاحبہ کیلئے یہ مٹھائی لایا ہوں جب کہ انہوں نے ویڈیو میں مٹھائی بھی دکھائی۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عظمیٰ بخاری اپنی لیڈر کی خوشی میں بہت خوش ہوتی ہیں ہم نے سوچا کہ ہم بھی ان کی خوشی میں شریک ہوجائیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جنید صفدر کی بارات کی تقریب ہوئی جب کہ 17 دسمبر کو ان کا ولیمہ لاہور میں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close