شاہد خاقان عباسی نے شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کے لیے نام لے کر ن لیگ کی پالیسی میں تبدیلی کا پیغام دے دیا، اندرونی کہانی باہر آ گئی؟

اسلام آباد (پی این آئی) ن لیگ نے اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے رویہ کیوں نرم کر لیا ہے؟ سیاسی حلقوں میں یہ سوال زیر بحث ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جو خود بھی وزارت عظمیٰ کےامیدوار تھے اب ابہوں نے خود شہباز شریف کا نام لے کر کسی کو پیغام دیاہے کہ ن لیگ مفاہمت کے لیے تیار ہے۔ نجی ٹی وی کے پرگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اینکر نے سوال کیا کہ کیا ن لیگ نے مفاہمت کی پالیسی اختیار کرلی ہے؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی طرف سے اگلا وزیراعظم شہباز شریف ہونے کی بات سے کسی کو پیغام پہنچایا جارہا ہے.شاہد خاقان عباسی کے بیان سے ن لیگ میں نواز شریف یا شہباز شریف کے بیانیہ سے متعلق ابہام د ور ہوجائے گا، ارشاد بھٹی نے کہا کہ ن لیگ انتخابات میں جیت گئی تو اگلے وزیراعظم کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہشاہد خاقان عباسی سے شہباز شریف اتنے بااختیار ہیں کہ ان سے بہت جونیئر مریم نواز پارٹی چلارہی ہے اور یہ تابعداری کررہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں