کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، کتنے ممالک میں پھیل چکا ہے؟ تشویشناک خبر آگئی

برسلز (پی این آئی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق اومی کرون ویرینٹ اب تک 63 ممالک میں پھیل چکا ہے۔ اس کے سب سے زیادہ کیسز جنوبی افریقہ اور برطانیہ میں رپورٹ ہو رہے ہیں، یہ ڈیلٹا ویرینٹ (بھارتی قسم) سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے اور اس کا پھیلاؤ بھی ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ ہوسکتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق اومی کرون ویرینٹ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی افادیت کو کم کردیتا ہے تاہم اس سے ہونے والی علامت کم شدت کی ہیں۔ اومی کرون کے اثرات کو درست طور پر جانچنے کیلئے ابھی مناسب ڈیٹا موجود نہیں ہے۔دوسری جانب برطانیہ میں اومی کرون تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا ہے جس کے باعث حکومت نے خطرے کا الرٹ تین سے بڑھا کر چار کردیا ہے۔ برطانوی حکام کے مطابق اومی کرون برطانیہ میں ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں