جنید صفدر اپنی شادی کی تقریبات کیلئے کس معروف ڈیزائنر کے کپڑے پہن رہے ہیں؟ خود ہی بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔جنید صفدر کا ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگا جبکہ ان کا نکاح عائشہ سیف سے رواں برس اگست میں لندن میں ہوا تھا۔پاکستان میں جنید صفدر کی شادی کی منعقد ہونے والی تقریبات کی مختلف تصاویر میں انہیں شلوار قمیض پہنے ہوئے دیکھا گیا۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ جنید صفدر شاد ی کی تقریبات میں کس معروف پاکستانی ڈیزائنر کے کپڑے زیب تن کررہے ہیں؟جنید صفدر معروف پاکستانی ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (HSY)کے تیار کردہ کپڑے اپنی شادی کی تقریبات میں پہن رہے ہیں۔حسن شہریار نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘جنید صفدر کی شادی کیلئے ان کے کپڑے تیار کرنا ہمارے لیے کافی خوشی کی بات ہے’۔دوسری جانب جنید صفدر نے انسٹاگرام پر ان کی شادی کے کپڑے تیار کرنے پر حسن شہریار کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close