آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس،پاک فوج کے شہداء کے دعا، سیالکوٹ میں تشدد کا شکار سری لنکن شہری کے لیے ایک منٹ کی خاموشی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس جمعتہ المبار ک کے روز سپیکر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔ سپیکر اسمبلی نے ممبران اسمبلی میاں عبدالوحید، چوہدری یاسر سلطان اور وقار احمد نور پر مشتمل پینل آف چیئرمین کا اعلان کیا۔

اجلاس کے آغاز میں ایوان میں ممبراسمبلی پیر مظہر سعید نے ڈڈیال میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کنول مطلوب، سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیرخان، سیاچن ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس، شہدائے افواج پاکستان، گزشتہ دنوں حیدر پورہ میں شہید ہونے والے کشمیریوں،شہدائے تحریک آزادی کشمیر، بلوچ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں، عبداللہ مسعود سمیت جملہ فوت شدگان کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کروائی۔ ایوان میں سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت کے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close