شیئر ہولڈرز کو ڈیویڈنڈ کی جلد ادائیگی میں ایف ایف سی کی برتری

راولپنڈی (پی این آئی) سینٹرل ڈپازٹری کمپنی (سی ڈی سی) نے ایف ایف سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے تیسرے عبوری ڈیویڈنڈ کی منظوری کے 15 دنوں کے اندر بک بند کرنے کے جلد اعلان اور اس کے بعد بک کی بندش کے آغاز کے بعد 8 ویں دن ہی شیئر ہولڈرز کے کھاتوں میں ڈیویڈنڈ کی تیز ترین الیکٹرانک تقسیم کو سراہا-

سی ڈی سی کے اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ میں، ایف ایف سی کے شیئرز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جناب سید عمران رضوی نے اعتراف کیا کہ کارپوریٹ تاریخ میں نیا سنگ میل اور یہ نمایاں کامیابی سی ڈی سی شیئر رجسٹرار (سی ڈی سی ایس آر)، ایف ایف سی اور ایف ایف سی کے نامزد کردہ عسکری کمرشل بینک لمیٹڈ کی ٹیموں کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں