پہلی اومی کرون پازیٹو خاتون کو گھر منتقل کر دیا گیا، کراچی کے کس علاقے میں رہائش پذیر ہے؟

کراچی (پی این آئی) کراچی میں پاکستان کی پہلی اومی کرون پازیٹو خاتون کو ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گہا ہے۔محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ خاتون ضلع شرقی کی رہائشی ہیں،محکمۂ صحت سندھ کے مطابق اومی کرون سے متاثرہ خاتون کی عمر 65 سال ہے، جنہوں نے کورونا ویکسینیشن نہیں کرائی تھی۔صوبائی محکمۂ صحت نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ متاثرہ خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری سامنے نہیں آئی ہے،

اومی کرون کا شک دور کرنے کے لیے خاتون سمیت 4 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ ان چاروں افراد کو نجیہاسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جن میں سے ان خاتون سمیت 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جبکہ ایک مریض کے رزلٹ کا انتظار ہے۔محکمۂ صحت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2 افراد کو گھر بھیج دیا گیا ہے، جبکہ 2 مریض ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں،

ان 4 افراد میں سے ایک شخص نے ویکسی نیشن کرائی ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں