ن لیگی رہنما پرحملہ، پانچ گولیاںلگ گئیں

لاہور (پی این آئی) خانیوال میں ضمنی الیکشن میں سر گرم مسلم لیگ ن کے کونسلر شاہد رفیق پر فائرنگ کے واقعے کی حمزہ شہباز نے شدید مذمت کی اور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔ اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ خانیوال کے ضمنی الیکشن میں سر گرم شاہد رفیق ک نشانہ بنایا گیا ، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ن لیگ کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے ، کارکن اور مقامی رہنماؤں کے حوصلے بلند ہیں۔

فتح مسلم لیگ ن کی ہو گی ۔حمزہ شہباز نے کہا کہ واقعے پر قانونی کارروائی کی نگرانی کیلئے اپنی نامزد کردہ ٹیم کل خانیوال روانہ کر رہا ہوں ، قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں کو تلاش کر کے فوری کارروائی کریں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے خانیوال کے علاقہ لاہور موڑ پر پاکستان مسلم لیگ ن کے الیکشن آفس پر فائرنگ کی تھی جس میں کونسلر شاہد رفیق زخمی ہو گئے تھے ۔نجی ٹی وی کے مطابق شاہد رفیق کو پانچ گولیاں لگیں جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔خیال رہے کہ خانیوال میں 16 دسمبر کو پی پی 206 میں ضمنی الیکشن ہو رہا ہے ، حلقہ میں سیٹ مسلم لیگ ن کے نشاط احمد خان کےانتقال کے باعث خالی ہوئی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close