پریانتھا نے آخری لمحات میں ہاتھ جوڑ کر کہا ’میں کلمہ پڑھ لیتا ہوں‘ میں مسلمان ہو جاتا ہوں ، مجھے چھوڑ دو ، سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی )سینئر صحافی و اینکر پرسن محمد مالک نے سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ میری فیکٹر ی کے کچھ افراد سے بات چیت ہوئی ہے انہوں نے مجھے واقعہ سے متعلق کافی افسردہ کر دینے والی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ مجھے بتایا گیا کہ پریانتھا نے جب دیکھا کہ وہ نہیں بچنے والا تو اس نے آخری لمحات کے دوران حملہ کرنے والے افراد کے سامنے اپنے ہاتھ جوڑ دیے اور کہا کہ میں کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیتا ہوں

میری جان بخش دو لیکن ان میں سے کسی نے اس کی بات نہ سنی جس کے بعد یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ سیالکوٹ بزنس کمیونٹی نے آنجہانی سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے اہلِ خانہ کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی امداد جمع کی ہے، بزنس کمیونٹی کے مطابق پریانتھا کی تنخواہ اہلِ خانہ کو ہر ماہ دی جائے گی،پریانتھا کمارا کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کی بہادری اور جرات پر ہمیں فخر ہے،امید ہے نوجوان ملک عدنان کو

دیکھیں گےتو یاد کریں گے ایک انسان حیوانوں کے سامنے کھڑا ہوا،جب تک میں زندہ ہوں آئندہ ایسا نہیں ہونے دیں گے،دین اور حضورؐکے نام پر ظلم کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close