پی ٹی آئی کے سینئر وزیر کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا

لاہور(پی این آئی)پی ٹی آئی کے سینئر وزیر کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔۔۔  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا سینیئر وزیر کے عہدے سےاستعفیٰ منظور کرلیا گیا۔گورنرپنجاب نے عبدالعلیم خان کا وزارت سےاستعفیٰ منظور کرلیا جس کا نوٹفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق علیم خان نے گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں اپنااستعفیٰ پیش کیا تھا۔علیم خان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close