نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی )نان بائی ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد روٹی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان نان بائی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ لاہور میں کل ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں روٹی 10سے 12اور نان کی قیمت 15سے بڑھا کر 18روپے کرنے کی تجویز زیر غور لائی جائے گی ۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آٹے کا تھیلہ 860 سے بڑھ کر 1100 روپے اور بوری 4800 سے 6000 روپے کی ہو گئی ہے۔ موجودہ قیمت پر نان روٹی نہیں بیچ سکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close