تمہاری شکل مجرم سے ملتی ہے، بے گناہ شہری کو تین دن میں پانچ مرتبہ پولیس نے گرفتار کر لیا

بیجنگ (پی این آئی) ضروری نہیں کہ کسی شخص نے کوئی جرم کیا ہو تو پکڑا جائے بعض اوقات مجرم سے شکل ملتی ہو تو بھی قسمت انسان کو مشکل میں ڈال دیتی ہے۔ ایسا ہی واقعہ چین میں پیش آیا جہاں ایک شخص کو مجرم سے مشابہت رکھنے کے باعث صرف 3 دنوں میں پانچ مرتبہ گرفتار کرلیا گیا۔ چین کے میڈیا کی
رپورٹس کے مطابق ژو شینچیان نامی شخص رواں برس اکتوبر میں جیل سے فرار ہوگیا تھا۔

مقامی پولیس نے مجرم کو دھونڈنے کی کوشش کی لیکن اس کے گرفت میں نہ آنے کے باعث مجرم کا پتہ بتانے پر پولیس نے ایک لاکھ 50 ہزار یوآن کی انعامی رقم رکھی جسے بعد میں 7 لاکھ یوآن تک بڑھا دیا گیا۔ چین میں جہاں اوسط ماہانہ تنخواہ 2000 یوآن ہے وہاں یہ انعامی رقم اس مجرم سے مماثلت رکھنے والے شخص کے لیے یہ مصیبت بن گئی۔ مجرم سے مشابہت رکھنے والے شخص کو پولیس ایک نہیں بلکہ 3 دنوں میں 5 مرتبہ گرفتار کیا، تاہم ان کی جان اس وقت چھوٹی جب ژو شینچیان کو بلآخر پولیس حکام نے گرفتار کیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں