الیکٹرانک ووٹنگ مشین، حکومت سخت مؤقف سے پیچھے ہٹنے لگی؟ بلوچستان میں جواز ڈھونڈ لیا گیا

کوئٹہ (پی این آئی) سیاسی حلقوں کا خیال ہے کہ حکومت آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے استعمال کے سخت مؤقف سے پیچھے ہٹنے لگی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد کابینہ ارکان نے کہا ہے کہ صوبہ کے 70 فیصد علاقوں میں بجلی نہیں، الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر الیکشن کرانا ممکن نہیں ہوگا۔

کوئٹہ میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزراء اور پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ بلوچستان حکومت بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹر اسپتالوں میں او پی ڈیز کھول دیں، جائز مطالبات پر ان سے بات کرنے کو تیار ہیں۔ صوبائی وزراء نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے جنوبی بلوچستان پیکیج کے ترقیاتی کاموں کے لیے 182 ارب روپے ایف ڈبلیو او کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں