ڈھاڈر(آئی این پی)ڈھاڈر میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو 6ما ہ سے تنخوا ہوں کی ادائیگی نہ ہو نے کی وجہ سے ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نو بت آن پہنچی ہے،ملازمین کو امورخانہ داری چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے بلکہ دکانداروں نے بھی ادھار دینا بند کر دیا ہے صوبائی حکومت کی عدم تو جہی کی وجہ سے صوبے بھر کے ملازمین دو وقت کی روٹی کے محتاج ہو رہے ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں حکومت بلوچستان میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی تنخواہیں فوری طور پر ریلیز کرے۔
ڈھاڈر میونسپل کمیٹی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا ہے تین سالوں سے ڈویلپمنٹ فنڈ کو بند کیا ہوا ہے چھ ماہ سے تنخوا ہوں کی عدم ادائیگی سمیت 25فیصد اضافہ بھی بند ہیں جس سے ملازمین کو امورخانہ داری نبھا نے میں مشکلات درپیش ہیں اس وقت ان کے گھروں میں فاقہ کشی کی نو بت آ چکی ہے اور ان کی زندگی کی رونقیں مانند پڑچکی ہیں ایک طرف مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے تو دوسری جا نب دکانداروں نے ادھار دینے سے صاف انکار کر دیا ہے ہم اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے کسی بھی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہونگے صوبائی حکومت کو میونسپل کمیٹی کے غریب مظلوم طبقے سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو دو وقت کی روٹی کا محتاج کر دیا ہے اسے ہم صوبائی حکومت کی بے بسی سمجھے یا نااہلی۔
میونسپل کمیٹی ڈھاڈر کے ملازمین نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ تین سالوں سے بند ڈویلپمنٹ فنڈ 25فیصد اضافی تنخواہیں اور چھ ما ہ کی بند تنخواہوں کو جلد ریلیز کیا جا ئے بصورت دیگر ملازمین صوبائی اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں