اسلام آباد (پی این آئی )میانمار کی عدالت نے آنگ سان سوچ کو 4چار سال کی قید سنا دی ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق میانمار کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آنگ سان سوچی کو عوام کو فوج کے خلاف اکسانے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سزا سنائی گئی ہے۔ترجمان زاو من تن نے کہا ہے کہ آن سوچی کو سیکشن 505 بی کے تحت دو برس، جبکہ ایک اور قانون کے تحت مزید دو برس قید کی سزا سنائی گئی۔سابق صدر وِن مائنٹ کو بھی انہیں چارجز کے تحت چار برس قید کی سزا سنائی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں