لوئر دیر، لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مرتکب جج کی ضمانت منظور،پچاس ہزار کے مچلکے پر رہا کر دیا گیا

لوئر دیر (پی این آئی) خیبر پختونخوا کے اہم علاقے لوئر دیر میں ایک لڑکی سے مبینہ زیادتی کےالزام میں گرفتار سینئر سول جج کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ کیس کی سماعت کے دوران سیشن عدالت تیمرگرہ نے 50، 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، جس کے بعد جج کو تیمر گرہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ ڈی ایس پی فاروق جان نے کہا کہ معطل سینئر سول جج کو ڈسٹرکٹ جیل تیمر گرہ سے رہا کر دیا گیا ہے کیونکہ مذکورہ ںلڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ ابتدائی رپورٹ نہیں کرواناچاہتی تھی، پولیس نے زبردستی رپورٹ کروائی۔

اس حوالے سے متاثرہ لڑکی نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ ملزم کی ضمانت منظوری پر اعتراض نہیں ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ 25 نومبر کو پشاور کی رہائشی لڑکی نے سینئر سول جج تیمرگرہ پر جنسی زیادتی اور رشوت کا الزام لگایا تھا جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جج کو گرفتار کر لیا تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close