دنیا بھر میں سب سے لمبی ناک، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے کس ملک کے شہری کو اعزاز دے دیا؟؟

استنبول (پی این آئی) دنیا میں دلچسپ خبریں شہریوں کی توجہ ہمیشہ اپنی طرف کھینچ لیتی ہیں۔ اس حوالے سے دلچسپ خبر ترکی سے سامنے آئی ہے جہاں گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ترک شہری مہمت کی 3.46 انچ لمبی ناک کو دنیا میں سب سے لمبی انسانی ناک قرار دے دیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق دنیا میں سب سے لمبی انسانی ناک کا عالمی ریکارڈ بن گیا ہے اور ترک شہری مہمت نے سب سے لمبی ناک کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے مہمت کی 3.46 انچ لمبی ناک کو دنیا میں سب سے لمبی انسانی ناک قرار دے دیا ہے۔

اس حوالے سے مہمت کا کہنا ہے کہ غیرمعمولی لمبی ناک کی وجہ سے ان کو اکثر مذاق کا نشانہ بننا پڑتا تھا لیکن ساتھ ہی ساتھ ان میں سونگھنے کی حس بھی دوسروں کے مقابلے میں ہمیشہ زیادہ رہی ہے۔ مہمت یہ عالمی اعزاز حاصل کرنے کے بعد دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close