ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کا10 دسمبر سے ہڑتال کا اعلان

لاہور( پی این آئی)چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے دس دسمبر سے ہڑٹال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ میں ایل پی جی پر ٹیکس چھوٹ کا واپس لینے کا فیصلہ قبول نہیں ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکس چھوٹ واپس لئے جانے سے ایل پی کی قیمت میں15 روپے فی کلو تک اضافہ ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ عام اور غریب آدمی کا فیول ہے ،حکومت منی بجٹ سے ایل پی جی کو نکالے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close