دوسرا ٰٹیسٹ میچ ،بھارت سے تعلق رکھنے والے نیوزی لینڈ کے بائولرنے تن تنہا پوری بھارتی ٹیم کو کتنے رنز پر آئوٹ کردیا؟

ممبئی(پی این آئی)نیوزی لینڈ کے ایک ہی بائولر اعجاز پٹیل نے بھارت کی پوری ٹیم کو 325 رنز پر پویلین پہنچا دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی پوری ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ایک ہی بائولر نے اڑا کر رکھ دیا ، اعجاز پٹیل نے اپنی گیند بازی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 47.5 اوورز میں 119 رنز دیئے اور 10 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچا کر انوکھا اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیاہے ۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، انڈیا کی جانب سے سب سے بہترین کھیل اوپننگ پر آنے والے

اگروال نے پیش کیا ، جنہوں نے150رنز بنا کر ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی ، ان کے علاوہ شبمان گل نے 44 رنز کی اننگ کھیلی ۔ جبکہ کپتان ویرات کوہلی کی کارکردگی صفر رہی اور وہ کچھ کئے بغیر ہی پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین واپس چلے گئے ۔بھارتی کھلاڑی اکثر پاٹیل نے 128 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ٹیم کو مشکل سے نکالا۔جواب میں بھارتی بائولر ز نے بھی نپی تلی بائولنگ کی ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کے 31رنز پر 5کھلاڑی آئو ٹ ہو چکے ہیں ۔یاد رہے کہ اعجاز پٹیل کا تعلق بھارت سے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close