سیالکوٹ واقعہ،سیلفی لینے، ویڈیو بنانے اور پتھر لانے والوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کی موت کے واقعے میں 118مشتبہ افرادگرفتار کر لیا گیا ہے ۔ آئی جی پنجاب رائو سردار علی خان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتار کیلئے 24گھنٹوں کے دوران 160سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائز لیااور 200سے زائد مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے ہیں ۔ آئی جی پنجاب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے ہزاروں کالز کا ریکارڈ بھی چیک کیا ہے جبکہ سیلفی لینے ، ویڈیو بنانے اور پتھر لانے والے افراد کو بھی اس واقعے میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close