لاہور(پی این آئی)بھارتی نسل کا سامبر ہرن واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گیا، محکمہ جنگلی حیات نے بارڈ پار سے آنے والے مہمان کو تحویل میں لے لیا۔محکمہ جنگلی حیات نے رینجرز کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے واہگہ کے اطراف کے علاقوں سے بے یارو مددگار حالت میں پھرنے والے سامبرکو 2 گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد تحویل میں لیا۔ محکمہ جنگلی حیات کی ریسکیو ٹیموں نے ڈسٹرکٹ آفیسر تنویر جنجوعہ کی سرابرہی میں کارروائی کی۔تنویر جنجوعہ کے مطابق ہرن صحت مند ہے جس کو زوسفاری میں چھوڑدیا گیا ہے ،اس سے قبل بھی متعدد جانور سرحد پار سے ہجرت کرکے پاکستان میں رہائش پذیر ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں