سال کا آخری سورج گرہن آج ہو گا، پاکستان میں نظر آئے گا یا نہیں؟

اسلام آباد (پی این آئی) رواں سال 2021 کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہوگا، یہ سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ اس حوالے سےمحکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ آج لگنے والا سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا، جنوبی امریکا، بحیرہ اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحیرہ ہند کے علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔سال کے آخری سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 29 منٹ پر ہوگا،

مکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا اختتام دوپہر 2 بج کر 37 منٹ پر ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close