میرپور پولیس نے ڈڈیال سے لاپتا ہونے والی بچی کے درندہ صفت قاتل کو گرفتارکر لیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی خصوصی ہدایت پر میرپور پولیس نے ڈڈیال سے لاپتا ہونے والی بچی کنول مطلوب کے درندہ صفت قاتل کو گرفتارکر لیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے معصوم بچی کے قاتل کو گرفتارکرنے پرڈی آئی جی پولیس میرپور، ایس ایس پی میرپور،ڈی ایس پی اور دیگر متعلقہ حکام کو شاباش دیتے ہوئے ملزم کو قرارواقعی سزا دینے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ معصوم بچی کا قاتل کسی بھی رعائت کا مستحق نہیں۔درندہ صفت شخص کوقانون کے مطابق سخت سے سخت دلوانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں اور اس درندے کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص ایسے عمل سے باز رہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close