سیالکوٹ، نجی فیکٹری کا غیر ملکی ملازم تشدد سے ہلاک، تشدد اور لاش کو آگ لگانے کا مرکزی ملزم گرفتا رکر لیا گیا

سیالکوٹ (پی این آئی) سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا، مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگا دی۔مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے، مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔پنجاب پولیس نے سیالکوٹ میں فیکٹری منیجر کو ہجوم کے ذریعے قتل کروانے کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے میں لوگوں کو اشتعال دلانے اور قتل کا اعتراف کرنے والا ملزم فرحان گرفتار کرلیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب کے مطابق ملزم فرحان کو ویڈیو میں فیکٹری منیجر پر تشدد کرتے اور لوگوں کا اشتعال دلاتے دیکھا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ کی نجی فیکٹری میں سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے جان کی بازی ہار گیا۔

مشتعل ہجوم نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور اُسے آگ لگادی۔ وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کو زندہ جلانے کے واقعے کو پاکستان کے لیے ایک شرمناک دن قرار دیا۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ میں خود معاملے کی تحقیقات کی نگرانی کررہا ہوں، ذمے داروں کو کڑی سزائیں دی جائیں گی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں فیکٹری منیجر کے ہجوم کے ہاتھوں قتل کی مذمت کی اور اسے شرمناک اقدام قرار دیا۔

انہوں نے اس معاملے میں سول انتظامیہ کو مدد کی پیشکش بھی کی اور کہا کہ گھناؤنےجرم کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے سول انتظامیہ کو مدد فراہم کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close