مشیرِخزانہ شوکت ترین پر وزیراعظم عمران خان مہربان ، بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا ہے۔شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری عامر کیانی نے جاری کیا۔ شوکت ترین پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر خیبرپختونخوا سے سینیٹ کاالیکشن لڑیں گے،وہ کل (جمعرات کو) اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے استعفی دیا تھا،جن کی جگہ اب شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کروایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close