اسلام آباد (پی این آئی) یاماہا کمپنی نے رواں سال موٹر سائیکلوں کی قیمت میں پانچویں مرتبہ اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف موٹر کمپنی یاماہا نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 7ہزار روپے تک کا اضافہ کیا ہے ۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یاماہا YB 125 Zکی چھ ہزار روپے اضافے کے بعد نئی قیمت1لاکھ 90ہزار ہو گئی ہے۔
اسی طرح YB 125 ZDXکی قیمت 7ہزار اضافے کے بعد 2لاکھ 5ہزار5سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔ YBR 125اورYBR 125 Gکی قیمتیں بھی 7ہزار روپے اضافے کے بعد بالترتیب 2لاکھ 11ہزار اور 2لاکھ 20ہزار 5سو ہو چکی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2021ء سے ہوگا۔اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے بھی موٹر سائیکز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا۔پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں ساڑھے 6 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا۔ ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔مذکورہ اضافے کے بعد ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت 90 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 94 ہزار 900 تک پہنچ گئی۔ ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت بھی 4 ہزار روپے جبکہ پرائڈر کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔جس کے بعد سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 97 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ ایک ہزار 500 روپے جبکہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 30 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی کی جانب سے ہونڈا سی جی 125 کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہوگئی۔اسی طرح سی جی 125 ایس ای کی قیمت 5 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 82 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔سی بی 125 ایف اور سی بی 150 ایف کی قیمتوں میں فی کس ساڑھے 6 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔مذکورہ اضافے کے بعد سی بی 125 ایف کی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 18 ہزار 500 روپے جبکہ سی بی 150 ایف کی قیمت 2 لاکھ 67 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
ہونڈا سی بی 150 ایف ایس ای کی قیمت بھی ساڑھے 6 ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 71 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 77 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ رواں برس ہونڈا اٹلس کی جانب سے موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں یہ 7 ویں مرتبہ اضافہ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں