مسافروں سے بھرا طیارہ خوفناک حادثے کا شکار۔۔ پرندوں کا پورا غول ٹکرا گیا

روم(پی این آئی) اٹلی میں لینڈنگ کے دوران پرندوں کے ایک غول سے ٹکرانے کے سبب ریان ایئر کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق طیارہ لندن سے اٹلی کے شہر بولوگنا پہنچا تھا جہاں مرکونی ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل پرندوں کا ایک غول طیارے کے آگے آ گیا اور طیارے سے ان کی ٹکر ہونے کے باعث دائیں طرف کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔رپورٹ کے مطابق پائلٹ طیارے کو بحفاظت لینڈ کرانے میں کامیاب رہا۔

طیارے کی کچھ تصاویر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں جن میں بعض تصاویر میں طیارے کے انجن سے اٹھتے آگے کے شعلے دیکھے جا سکتے ہیں اور کئی تصاویر میں جہاز کی ونڈسکرین پر پرندوں کا خون لگا نظر آتا ہے۔ ونڈ سکرین سے اس قدر پرندے ٹکراتے ہیں کہ پوری سکرین ہی خون آلود ہوتی ہے۔ ایک تصویر میں جہاز کی ایک طرف ایک پرندہ مردہ حالت میں پھنسا ہوا ہوتا ہے اور ایک تصویر میں تارکول پر کئی پرندوں کی باقیات اور پر بکھرے نظر آتے ہیں۔طیارے کے معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ پرندے جہاز کے بائیں انجن سے بھی ٹکرائے تھے اور وہ بھی متاثر ہوا تھا تاہم وہ آگ لگنے سے محفوظ رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close