سیکرٹری اطلاعات آزادکشمیر مدحت شہزاد نے یکم دسمبرکو پریس فاؤنڈیشن کے دوبارہ انتخابات کے لیے پولنگ عملےکی منظوری دے دی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر پریس فاؤنڈیشن /سیکرٹری اطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرمحترمہ مدحت شہزاد نے یکم دسمبرکو پریس فاؤنڈیشن کے دوبارہ انتخابات کی پولنگ کے لیے پریذائیڈ نگ آفیسرز /اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر ز کی منظوری دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع مظفرآباد میں محمد بشیر مرزا نائب ناظم اطلاعات پریذائیڈنگ آفیسر،چوہدری محمد خورشید نگران نظامت تعلقات عامہ اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر،

ضلع نیلم میں قراۃ العین انفارمیشن آفیسرپریذائیڈنگ آفیسر،محمد حنیف خواجہ آفیسر اطلاعات نیلم اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر، ضلع باغ میں محمد پرویز خان آفیسر اطلاعات ضلع باغ پریذائیڈنگ آفیسر، علاؤا لدین منہاس آفیسر اطلاعات راولاکوٹ اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر، ضلع میر پور میں جاوید ملک آفیسر اطلاعات میرپور پریذائیڈنگ آفیسر، عدنان مختار مرزا آفیسر اطلاعات بھمبر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر اور راولپنڈی /اسلام آباد میں خواجہ عمران الحق اسسٹنٹ ڈائریکٹر رابطہ دفتر راولپنڈی پریذائیڈنگ آفیسر، ناصر محمو دراجہ آفیسر اطلاعات پلندری اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرہوں گے۔ ناظم اعلیٰ تعلقات عامہ راجہ اظہر اقبال نگرانی کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close