کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کا معاملہ گھمبیر ہو گیا، مداح بھی تجسس میں مبتلا

ممبئی(پی این آئی)کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ اگلے ماہ شادی کی خبروں پر دونوں فنکاروں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ ان کے والدین نے بھی تاحال کسی قسم کا ردِعمل نہیں دیا۔بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کھٹائی میں پڑ گئی کیونکہ وکی کی کزن نے دونوں کی شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بولی وڈ اداکار وکی کوشل اور کترینہ کیف رواں ماہ کے آخر تک کورٹ میرج کرکے دسمبر کے آغاز میں روایتی رسومات کے تحت شادی کریں گے۔دوسری طرف وکی کوشل کی کزن نے ان کی شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ شادی نہیں کر رہے۔بھاتی میڈیا کے مطابق وکی کوشل و کترینہ کیف نومبر کے آخر تک ممبئی کی عدالت میں قانونی طور پر اور دسمبر کے آغاز میں راجستھان میں روایتی انداز میں شادی کریں گے۔تاہم اب وکی کوشل کی کزن نے اداکار کی شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ شادی نہیں کر رہے۔’انڈین ایکسپریس‘ نے بتایا کہ وکی کوشل کی کزن ڈاکٹر اپسانا ووہرا نے اداکاروں کی شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا۔انہوں نے واضح کیا کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی سے متعلق پھیلنے والی خبروں میں کوئی سچائی نہیں، وہ صرف افواہوں پر مبنی ہیں، ایسا کچھ نہیں ہونے جا رہا۔

وکی کوشل کی کزن کا کہنا تھا کہ اگر دونوں شادی کرنے جا رہے ہوتے تو وہ اس کا اعلان کرتے اور دوسری بات یہ کہ وہ نئی زندگی شروع کرنے سے متعلق پہلے اعلان کریں گے۔انہوں نے ان کی شادی سے متعلق پھیلنے والی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔تاہم دوسری جانب بھارتی میڈیا نے نہ صرف ان کی جلد شادی کی خبریں شائع کی ہیں بلکہ بھارتی میڈیا نے ان کی شادی کی تقریبات سے متعلق تفصیلات بھی شائع کی ہیں۔’بولی وڈ لائفُ کے مطابق دونوں اداکار راجستھان کے پرتعیش مقام پر شادی کریں گے اور تقریبات کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔رپورٹ میں ایک اور شوبز ویب سائٹ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دونوں کی شادی کی تقریبات متعدد دن تک چلیں گی اور دولہا و دلہن مختلف تقریبات کے دوران مختلف مگر معروف فیشن ڈیزائنرز کے تیار کردہ لباس پہنیں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں بھارتی میڈیا گزشتہ دو ماہ سے وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی سے متعلق دعوے کرتا آ رہا ہے، وہیں تاحال دونوں نے اپنی شادی اور تعلقات سے متعلق واضح طور پر کوئی بیان نہیں دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close