ویسٹ انڈیز بورڈ کا دورہ پاکستان کے لئے سکواڈ کا اعلان

کنگسٹن ( این این آئی)دورہ پاکستان کے لئے ویسٹ انڈیز کے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ،مہمان ٹیم 9دسمبر کو کراچی پہنچے گی جو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی ۔مہمان ٹیم پولارڈ کی.قیادت میں پاکستان آئے گی ،نکلولز پورن ٹی ٹونٹی میں نائب کپتان جبکہ ون ڈے میں شائی ہوپ یہ فرائض سر انجام دیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ون ڈے اسکواڈ میں ڈیرن براوو،شامار بروکس،روسٹن چیز،

جسٹن ،عقیل حسین، الرازی جوزف، گریوز،گوداکیش ، اینڈرسن فلپس اور نکولز پورن جبکہ ٹی ٹونٹی میں براوو، چیز، شائی ہوپ،شیلڈن کوٹریل، ڈومنک ڈریکس، برینڈن کنگ، عقیل حسین، کائیل میئرز، گوداکیش، رومایوشیفرڈ، اوڈین اسمتھ، اوشین تھامس اور ہیڈن والش کو منتخب کیاگیاہے۔ شیڈول کے مطابق ۔ ٹی ٹونٹی میچز 13،14اور16دسمبر جبکہ ون ڈے میچز 18، 20 اور 22 دسمبر کو کھیلے جائیںگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close