پاک فوج کے زیر اہتمام چڑی کوٹ اور سیڑیاں میں فری میڈیکل کیمپ

عباسپور (پی آئی ڈی) پاک فوج کے زیر اہتمام چڑی کوٹ اور سیڑیاں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔ پاک فوج کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا اور فری ادویات تقسیم کی- اس موقع پر لوگوں کو مختلف امور بشمول غیر قانونی کراسنگ،مائن ایریا اور سائیبر تھریٹ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔میڈیکل کیمپ میں 482 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

پاک فوج کے اس اقدام پر گاؤں کے لوگوں نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے مشکور ہیں جنہوں نے اس دور دراز گاؤں میں جہاں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں میڈیکل کیمپ لگا کرعوام کو ان کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close