آزادجموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن کے بورڈ آ ف گورنرز کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر پریس فاؤنڈیشن / سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد نے آزادجموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن کے بورڈ آ ف گورنرز کے23نومبر2021کو ہونے والے انتخابات میں حتمی نتائج کے مطابق کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ دفتر چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر پریس فاؤنڈیشن سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع پونچھ سے محمدزاہد بشیر، حویلی سے بلیغ الرحمان، کوٹلی سے شوکت علی کھوکھر، بھمبر سے ناصر شریف بٹ اور راولپنڈی اسلام آباد کی ایک نشست سے شہزاد احمد راٹھور کامیاب ہوئے ہیں۔

ضلع جہلم ویلی سے محمد عارف کشمیری اور ضلع سدھنوتی سے سردار اعجاز خلیق بلا مقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔ پریس فاؤنڈیشن کے بورڈ آ ف گورنرز کے23نومبر2021کو ہونے والے انتخابات میں ضلع نیلم، مظفرآباد، باغ،میرپور اور راولپنڈی /اسلام آباد کی ایک نشست پرکوئی بھی امیدوار مطلوبہ ووٹ حاصل نہیں کر سکا۔ یکم دسمبر 2021کوان اضلاع میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والے امید واروں کے درمیان دوبارہ مقابلہ ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close