اسلام آباد(پی این آئی )نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل ٹرمینیشن ریٹ 70 پیسے فی منٹ سے کم کرکے 50 پیسے کردیئے، جس کے بعد ایک موبائل نیٹ ورک سے دوسرے موبائل نیٹ ورک پر کالز سستی ہوجائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ نئے موبائل ٹرمینیشن ریٹ کا اطلاق یکم جنوری2022سے ہوگا جبکہ یکم جولائی 2022 سے موبائل ٹرمینیشن ریٹس کومزیدکم کیاجائے گا۔پی ٹی اے نے مزید بتایا کہ جولائی 2022 سے موبائل ٹرمینیشن ریٹ40 پیسے فی منٹ ہوگا، موبائل ٹرمینیشن ریٹ میں کمی ٹیلی کام سیکٹر کی مشاورت سے کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں