کورونا کی نئی اقسام سامنے آنے پر سفری پابندیاں عائد کر دی گئیں

مانامہ(پی این آئی)بحرین نے کورونا کی نئی قسم سامنے آنے پر چھ ممالک پر سفری پابندی عائد کر دیں ہیں۔خلیجی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وبا کے دوبارہ پھیلاؤ اور نئی قسم سامنے آنے کے خطرات کو مدنظر ‏رکھتے ہوئے بحرین نے جنوبی افریقہ، نمیبیا، بوٹسوانا، زمبابوے، لیسوتھو اور ایسواتینی پر سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔مذکورہ ممالک کے مسافروں کے لیے پروازیں اور ان کا بحرین میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

یہ پابندیاں نیشنل ‏میڈیکل ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کی سفارشات کے جواب میں ایوی ایشن نے لگائی ہیں۔واضح رہے کہ ڈبلیو ایچ او نےکورونا کی نئی اور خطرناک قسم سامنے آنے پر انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائرس کی یہ قسم کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ سےزیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں