شہریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

لاہور (پی این آئی) وسطی پنجاب کے مختلف علاقے آج بھی فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں، جبکہ صوبے کے مختلف شہروں میں اسموگ نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ لاہور دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں آج بھی سر فہرست ہے، جبکہ لاہور کی فضا آلودہ ہونے سے شہریوں کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں پارٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 379 ہے۔

پاکستان میں سب سے آلودہ شہر بہاولپور ہے جہاں پارٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 439 ہے، اس فہرست میں فیصل آباد 424 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے اور لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔لاہورشہرمیں ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 379ریکارڈ، کوٹ لکھپت میں ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح567، گلبرگ میں ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 528،ڈی ایچ اے496 ، فتح گڑھ میں ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 461،ماڈل ٹاؤن میں 457، ٹاون شپ میں ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح410،اقبال ٹاؤن میں 407 جبکہ ٹھوکر میں ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 405 ،گرین ٹاؤن میں 344ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستورخشک اور سردرہے گا۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ، ہلکی دھندچھائی رہے گی۔ اسلام آباد میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا۔ میدانی اضلاع میں سموگ، ہلکی دھندچھائی رہے گی اور اسلام آباد میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سرد ر ہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close