وزیر اعظم آزاد کشمیر کی تتہ پانی میں کھلی کچہری،شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کی ہدایت جاری

کوٹلی ،تتہ پانی (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ہر ہفتے کھلی کچہری لگانے کے تسلسل میں جمعرات کے روز تتہ پانی کے مقام پر عوام علاقہ سے ملاقات کی،ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات بھی جاری کئے۔ وزیراعظم نے تتہ پانی میں پارکنگ کے مسائل حل کرنے کا حکم دیا اور فوری طور پر شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے تتہ پانی کے مقام پر گرم چشمہ کو سیاحتی پوائنٹ بنانے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کو فروغ دے کر روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔ عوام کی خدمت موجودہ حکومت کا مشن ہے۔ کسی کے وقار کو مجروح نہیں ہونے دوں گا۔ آزاد کشمیر کے کونے کونے میں ان کے مسائل حل کروں گا،وزراکرام جلد ہی تمام اضلاع میں کھلی کچہریاں لگا کر عوام کے مسائل سنیں گیاور ان مسائل کے حل کے لئے سفارشات مجھے بھجوائیں گے۔

بعد ازاں وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے اپنے آبائی علاقے میں اپنے والدین کی قبروں پر حاضری دی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close