کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آگئی، ماہرین نے کام شروع کر دیا

جوہانسبرگ (پی این آئی)کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آگئی، ماہرین نے کام شروع کر دیا۔۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم سامنے آگئی، یہ قسم زیادہ تیزی کے ساتھ نہیں پھیلتی۔کورونا کی نئی قسم کے حوالے سے ماہرین نے کام شروع کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کورونا کی اس نئی قسم کے اب تک صرف 22 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، یہ تیزی سے نہیں پھیلتی اور زیادہ لوگوں میں اس کی تشخیص بھی نہیں ہوئی۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیبل ڈیزیز کے ماہرین نے کورونا کی اس نئی قسم پر تحقیق شروع کردی ہے۔ ماہرین نے اس قسم کو “بی ون، ون فائیو، ٹو نائن” کا نام دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close