پہلی تنخواہ کتنی اور کہاں سے ملی؟ حریم شاہ نے بتا کر مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا

کراچی (پی این آئی) ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بتایا کہ ان کی پہلی تنخواہ چھ لاکھ روپے تھی جسے سن کر اینکر بھی حیران پریشان ہو گیا، معروف ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ انہیں دبئی کی کمپنی نے بطور ٹک ٹاکر ہی برینڈ ایمبیسیڈر بنایا اور چھ لاکھ تنخواہ دی جس سے وہ بہت خوش ہو گئی تھیں تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب ان کے لیے چھ لاکھ کی یہ رقم بھی کم ہے۔

یاد رہے یوٹیوب کے لیے اسی پروگرام میں حریم شاہ نے شیخ رشید کو کال بھی ملائی تھی اور فاروق ستار سے ملاقات اور دوستی کا اعتراف بھی کیا ہے۔گزشتہ روز حریم شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں وہ شو میں اس بات کا دعوی کر رہی تھیں کہ وہ کراچی فاروق ستار سے ہی ملنے آئی تھیں، تاہم اس سے پہلے فاروق ستار بھی اس شو میں مہمان بن چکے ہیں، جن کا کہنا تھا کہ ان کی ٹک ٹاکر سے ملاقات اتفاقیہ تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close