ہڑتال کب تک جاری رہے گی؟ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی)پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے آج ملک بھر میں پٹرول پمپس بند رکھتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے ، تاہم شہر میں بیشترپمپس بند ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔تفصیلات کے مطابق سیکریٹری پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آج سے ملک بھر میں پٹرول پمپس بند رہیں گے ،مطالبات کے تسلیم ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

جب تک ڈیلرز مارجن چھ فیصد نہیں کیا جاتا اس وقت تک مذاکرات نہیں ہوں گے ، حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ۔دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں بیشتر پٹرول پمپس بند ہیں جس کے باعث شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ، جبکہ لاہور میں صورتحال کچھ بہتر ہے اور اکثر مقامات پر پٹرول پمپس کھلے ہوئے ہیں اور پٹرول کی فراہمی جاری ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close