بلدیاتی انتخابات کا آرڈی ننس جاری، پولنگ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہو گی

اسلام آباد (پی این آئی) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹ ڈالنےکا قانون منظور کیے جانے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا آرڈیننس جاری کردیا گیا ہے، انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ کا استعمال کیا جائے گا۔ایوان صدر سےصدرمملکت ڈاکٹر عارف نے بلدیاتی انتخابات کا آرڈیننس اپنے دستخطوں سے جاری کیا،

بلدیاتی حکومت کا براہ راست منتخب مئیر ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت اور نیبرہڈ کونسلوں کی مدت 4 سال ہوگی جبکہ اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت کےلیے انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close