نئی دہلی (پی این آئی)انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں سموگ کی وجہ سے ایک ہفتہ پہلے بند کیے گئے سکولوں کو پیر کو دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق وزیر ماحولیات گوپال رائے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’شہرمیں گذشتہ تین روز سے آلودگی کم ہوئی ہے اور پابندیوں میں نرمی کی جائے گی۔
‘حکام نے کوئلے کی پلانٹ، غیر ضروری گاڑیوں اور تعمیراتی کام پر پابندی سمیت لوگوں سے غیر جروری گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل کی تھی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں آلودگی کی سطح ایئر کوالٹی انڈیکس پر پانچ سو کے سکیل پر 437 تھی۔نئی دہلی کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے۔ ہر سال موسم سرما میں فیکٹریوں سے زہریلی گیسوں کے اخراج، گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کی وجہ سے دو کروڑ افراد اس کی لپیٹ میں آتے ہیں۔گوپال رائے کا کہنا تھا کہ ’سکول، کالج اور ادارے اتوار کو کھولے جا سکتے ہیں۔ سرکاری دفاتر بھی کھلیں گے اور ہم ملازمین کو پبلک ٹرنسپورٹ استعمال کرنے کی ہدایت دیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں